اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ نمائش، عالمی رہنماؤں کا رسد میں تعاون بڑھانے پر زور

بیجنگ نمائش، عالمی رہنماؤں کا رسد میں تعاون بڑھانے پر زور

بیجنگ میں چین بین الاقوامی نمائش مرکز کے شونی ہال میں منعقدہ دوسری چین بین الاقوامی سپلائی چین نمائش کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بین الاقوامی سیاسی شخصیات اور کاروباری رہنما  بیجنگ میں سپلائی چین ایکسپو کے افتتاح کے موقع پر اکٹھے ہوئے اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور بڑھتے ہوئے تجارتی تحفظ پسندی کے درمیان عالمی چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

بین لاقوامی ایوان تجارت کے سیکرٹری جنرل جان ڈینٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ "ہم عالمگیریت کے خاتمے، الگ تھلگ ہونے، اونچی باڑوں اور چھوٹے باغات جیسی اصطلاحات سنتے ہیں” لیکن دنیا کو تمام کاروباری اداروں اور افراد کے فائدے کے لئے ایک فعال اور جامع تجارتی نظام کی ضرورت ہے۔

ریو ٹنٹو کے چیئرمین ڈومینک بارٹن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کاروباری ادارے سپلائی چین تعاون اور آزاد تجارت کے تحفظ اور فروغ میں اہم اور متحد کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ہفتہ کے روز تک جاری رہنے والی دوسری چین بین الاقوامی سپلائی چین ایکسپو نے دنیا بھر سے 600 سے زیادہ کمپنیوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یہ نمائش کنندگان اپنی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی نمائش کر رہے ہیں۔

ہنگری کے وزیر برائے امور خارجہ و تجارت پیٹر زیجارتو نے کہا کہ یہ تقریب صحیح وقت پر سامنے آئی ہے جب دنیا کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کی ترقی اور خوشحالی کے لئے آنے والی دہائیوں میں دھڑوں کے بجائے رابطے کو نمایاں کیا جانا چاہئے۔

ایکسپو میں کاروباری نمائندوں نے مشترکہ طور پر بیجنگ انیشی ایٹو کی تجویز پیش کی ، جس میں عالمی سپلائی چین کے مستقبل کے لئے 5 کلیدی اقدامات کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔

اس سال کی نمائش میں بین الاقوامی شرکت، تعاون کی وسیع خواہش کو اجاگر کرتی ہے۔ نمائش کنندگان میں سے تقریباً ایک تہائی بیرون ملک سے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں  26 فیصد زیادہ ہیں۔

نمائش کنندگان میں ایپل بھی شامل ہے جو چینی شراکت داروں کے ساتھ ساتھ ریو ٹنٹو، بوش، باؤسٹیل اور ایکس پی ای این جی کے ساتھ مل کر اپنی سپلائی چین کی نمائش کر رہا ہے۔

ایکسپو کے منتظم چائنا کونسل فار دی پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے صدر رین ہونگ بن نے کہا کہ نمائش کا مقصد صنعتی انضمام، جدت طرازی اور مارکیٹ رابطے کے پل تعمیر کرنا، وسیع اتفاق رائے کو فروغ دینا اور روشن مستقبل کے لئے فائدہ مند تعاون حاصل کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!