اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے مشرقی علاقے میں ریشم کے نمونوں کی نمائش

چین کے مشرقی علاقے میں ریشم کے نمونوں کی نمائش

چین کے وسطی صوبے ہوبے کے شہر ووہان کے صوبائی عجائب گھر میں ایک شخص "روایات کا کوکون: یوریشیا کی قومی ثقافتوں میں ریشم” کے عنوان سے نمائش دیکھ رہا ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ میں چینی ریشم پر تحقیقی کامیابیوں کی رونمائی کی گئی۔

”چینی ریشم کے جامع مجموعے” کے منصوبے میں مختلف تاریخی ادوار میں ملک بھر سے چینی ریشم کےنمونوں کے جائزے اور فہرست مرتب کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

چین کے وسطی صوبے ہونان،جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ،شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقےکے عجائب گھروں کے علاوہ پیلس میوزیم اور چائنہ نیشنل سلک میوزیم میں محفوظ شدہ  ریشم کے مجموعوں پر منصوبے کے پہلے تحقیقی نتائج 5 جلدوں میں شائع کئے گئے ہیں۔

یہ جلدیں ژے جیانگ یونیورسٹی، چائنا نیشنل سلک میوزیم اور ملک بھر کے دیگر تحقیقی اداروں نے مرتب کیں۔

ژے جیانگ یونیورسٹی کے سکول آف آرٹ اینڈ آرکیالوجی کے سربراہ اور شائع شدہ جلدوں کے ایڈیٹر ان چیف ژاؤ فِنگ نے کہا کہ تحقیقی ٹیم نے ملک اور بیرون ملک کے اداروں میں محفوظ شدہ سب سے نمایاں چینی ریشم کے نمونوں پر وسیع تحقیق کی بنیاد پر نتائج مرتب کئے۔

ژاؤ نے کہا کہ منصوبے نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے چینی ریشم کےفن پاروں  کوجمع کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 100 جلدیں شائع کرنا چاہتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!