کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کی سربراہ سُن ہائی یان سری لنکن وزیر اعظم ہرینی امارا سوریا سے کولمبو میں ملاقات کر رہی ہیں۔ (شِنہوا)
کولمبو(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کی سربراہ سُن ہائی یان کی قیادت میں پارٹی کےوفد نے سری لنکا کا دورہ کیا۔
وفد نے سری لنکن صدر انورا کمارا ڈیسا نائیکے اور وزیر اعظم ہرینی امارا سوریا سے ملاقاتوں کے علاوہ حکمران اور حزب اختلاف کی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ سے بھی ملاقات کی۔
ملاقاتوں کے دوران وفد نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے مکمل اجلاس کی تفصیل بیان کی اور سری لنکن فریق کے ساتھ چین-سری لنکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
سری لنکن فریق نے چین کے حوالے سے دوستانہ پالیسی کےبھرپور عزم کا اظہار کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں چین اور سری لنکا کے درمیان تعاون کو گہرا بنانے کی امید ظاہر کی۔انہوں نے چین کی ترقی کے مواقع سے مستفید ہونے،بین الجماعتی تعلقات مزید مستحکم کرنے ، نظم و نسق کے تجربے کے تبادلے اور چین-سری لنکا تعلقات کی جامع ترقی اور وسعت کی امید بھی ظاہر کی۔
