پیر, اکتوبر 27, 2025
پاکستانبلوچستان، دہشت گردوں کا ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول...

بلوچستان، دہشت گردوں کا ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول دھماکہ، 7 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

بلوچستان میں نامعلوم دہشت گردوں کے ڈپٹی کمشنر کیچ کی گاڑی پر حملے کے نتیجے میں اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈی ایس پی تربت پولیس نذیر احمد نے بتایا کہ کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں تھانہ روڈ پر دھماکہ ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی گاڑی کے گزرتے وقت ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ قریب کھڑی چار پانچ گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا، تاہم ڈپٹی کمشنر گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر محفوظ رہے اور ان کی گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔

حادثے میں ڈپٹی کمشنر کی حفاظت پر تعینات 7 لیویز اہلکار اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا، جنہیں فوری طور پر تربت کے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ڈی ایس پی کے مطابق دھماکة موٹر سائیکل پر نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا جس میں تقریبا 15کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!