پیر, اکتوبر 27, 2025
انٹرٹینمنٹدوستی کی دھنیں، یانگون میں چینی نغموں کے مقابلوں سے ثقافتی بندھن...

دوستی کی دھنیں، یانگون میں چینی نغموں کے مقابلوں سے ثقافتی بندھن کی مضبوطی

میانمار کے شہر یانگون کے نیشنل تھیٹر میں ثقافتی شو کے دوران ماڈلز روایتی لباس کی نمائش کر رہی ہیں۔(شِنہوا)

یانگون(شِنہوا)یانگون کے نیشنل تھیٹر میں اتوار کی دوپہر  ایک یادگار لمحہ بن گئی جب میانمار کے چینی نغموں کے مقابلے کے بڑے فائنل اور ایوارڈ دینے کی تقریب میں ہال موسیقی، جذبات اور ثقافتی ہم آہنگی سےبھر گیا۔

فضا جوش و خروش سے بھرپور تھی۔ چمکتے رنگین ملبوسات، جگمگاتی سٹیج لائٹس اور تال میل سے گونجتی تالیوں نے چین اور میانمار کے درمیان لازوال دوستی کی ناقابل فراموش تقریب سجائی۔

میانمار میں چینی سفارتخانے اور مرکز برائے لسانیاتی تعلیم اور تعاون  کی طرف سےمشترکہ طور پر منعقدہ اس پروگرام میں دونوں ممالک کے حکومتی اداروں، کاروباری تنظیموں، سول سوسائٹیز، تعلیمی اداروں اور میڈیا تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ایک ہزار  سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔

منتظمین کے مطابق اس مقابلے کا مقصد میانمار میں چینی نغموں کے دلدادہ افراد کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا، چینی زبان سیکھنے والوں کے درمیان ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینا، چین اور میانمار کی روایات کی قدر کو اجاگر کرنا اور دوطرفہ دوستی کو مستحکم کرنا تھا۔

موسیقی کی تقریب میں ایک رنگین بصری پہلو شامل کرتے ہوئے اس موقع پر دونوں ممالک کی روایتی اوپیرا کی تصاویر کی ایک نمائش بھی منعقد کی گئی۔

معروف فلم ڈائریکٹر اور فنکار پان گئی سوئی موئی، جنہوں نے اس پروگرام میں شرکت کی اور جیتنے والوں کو ایوارڈ پیش کئے، نے کہا کہ اس پروگرام میں بنیادی طور پر  دوستی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ دونوں ممالک کے عوام مل کر کام کرتے ہیں۔ یہ پروگرام دوستی کو فروغ دیتا ہے اور اس کی حمایت کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!