پیر, اکتوبر 27, 2025
پاکستان26نومبر احتجاج کیس، عدم پیشی پر علیمہ خان کے پھر ناقابل ضمانت...

26نومبر احتجاج کیس، عدم پیشی پر علیمہ خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

پیر کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کیخلاف 26 نومبر مقدمات پر سماعت کی۔

دوران پیشی بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ عدالت پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ پراسیکیوٹر سید ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ مسلسل عدالتی احکامات کی عدم تعمیل کر رہی ہیں، ملزمہ کے رویہ کے باوجود گواہ اور دیگر ملزمان مسلسل حاضر ہیں۔

عدالت نے نے علیمہ خان کے پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر تے ہوئے نادرا، سٹیٹ بینک اور ڈی جی امیگریشن سے ان کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ بلاک اور بینک اکائونٹس منجمد کرنے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 30اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!