پیر, اکتوبر 27, 2025
تازہ ترینراولپنڈی، موسم تبدیلی کے باوجود ڈینگی وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں...

راولپنڈی، موسم تبدیلی کے باوجود ڈینگی وار جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد وائرس کا شکار

راولپنڈی میں موسم تبدیلی کے باوجود ڈینگی کے وار نہ رک سکے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 افراد وائرس کا شکار ہوگئے جس کے بعد رواں سیزن شہر میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد 1232ہوگئی۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق اس وقت مختلف ہسپتالوں میں ڈینگی کے 37سے زائد مریض زیر علاج ہیں، تاحال ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

حکام کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں 19ہزار 198مریضوں کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے، جبکہ 60لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا جس میں 1 لاکھ 92ہزار سے زائد گھروں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق 26 ہزار 83 کے قریب مقامات کو ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا جبکہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4ہزار 655مقدمات کا اندراج کیا گیا، خلاف ورزی پر 1885مقامات سیل جبکہ خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 11 لاکھ 45ہزار سے زائد جرمانے عائد کئے گئے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!