کراچی ضیاء کالونی میں گھر کے کمرے کی چھت منہدم ہونے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق، ایک بچی سمیت دو خواتین زخمی ہوگئیں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچے اور جاں بحق بچی کی نعش اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا جہاں جاں بحق بچی کی شناخت عائشہ محسن کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مکان کی چھت کمزور تھی، حادثہ مبینہ طور پر چھت پر وزن بڑھنے سے پیش آیا۔
پولیس کے مطابق مکان میں کرایہ دار مقیم تھے ،مالک مکان کی تلاش جاری ہے ،پولیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




