پیر, اکتوبر 27, 2025
تازہ ترینچین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبوں کی پہلی 3سہ ماہیوں کے...

چین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبوں کی پہلی 3سہ ماہیوں کے دوران مستحکم ترقی

2025 کے پہلے 9 ماہ میں چین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے کی مضبوط ترقی سے ملکی مانگ میں اضافے کے لئے مستحکم بنیاد فراہم ہوئی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے ہول سیل اور ریٹیل شعبے نے 2025 کے پہلے 9 ماہ میں مضبوط ترقی دکھائی جس سے ملکی مانگ میں اضافے کے لئے مستحکم بنیاد فراہم ہوئی۔

وزارت تجارت کے عہدیدار نے قومی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جنوری تا ستمبر کے دوران چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قدر 5.6 فیصد اضافے سے 105 کھرب یوآن (تقریباً 14.8 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو ملک کی مجموعی ملکی پیداوار کا 10.3 فیصد بنتی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس دوران ہول سیل انڈسٹری میں اہم اشیاء کی منڈیوں کے منافع میں 8.2 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ صنعتی صارفین کی منڈیوں کے منافع میں 17.9 فیصد سالانہ اضافہ ہوا۔

2025 کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں سامان کی ریٹیل فروخت 325 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ہے۔

چین کے دیہی علاقوں میں آن لائن ریٹیل فروخت میں 7.7 فیصد سالانہ اضافہ ہوا جبکہ ای-کامرس پلیٹ فارمز کے ذریعے زرعی مصنوعات کی فروخت میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت کے مطابق چین میں اس سال صارفین کے لئے تبادلہ پروگرام کے تحت تقریباً 12 کروڑ 60 لاکھ نئے گھریلو آلات فروخت ہوئے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!