پیر, اکتوبر 27, 2025
تازہ ترینچین غیر یقینی حالات سے ہم آہنگ ہو کر پائیدار ترقی کی...

چین غیر یقینی حالات سے ہم آہنگ ہو کر پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن ہے، جرمن کاروباری رہنما

جرمنی کی ایک تجارتی تنظیم کے رہنما کے مطابق چین نے اپنے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021 تا 2025) کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ وہ بیرونی چیلنجوں کو طویل مدتی ترقی کے مواقع میں بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیر ملکی تجارت کے چیئرمین مائیکل شومن نے کہا کہ عالمی غیر یقینی حالات کے باوجود چین نے جدت، ڈیجیٹلائزیشن اور ماحول دوست تبدیلی کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے سماجی استحکام کو برقرار رکھا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): مائیکل شومن، چیئرمین، جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیرملکی تجارت

"میری رائے میں اگر ہم گزشتہ پانچ برسوں پر نظر ڈالیں تو چین نے اپنی پانچ سالہ منصوبہ بندی کے مطابق واقعی قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ چین نے تیز رفتار ترقی سے اعلیٰ معیار کی ترقی کی جانب کامیابی سے پیشرفت کی ہے۔ میں کہوں گا کہ چین نے اپنے عوام کی بہتری کے لیے دنیا کے سامنے لچک اور موافقت کی بہترین مثال پیش کی ہے۔ اس نے بیرونی چیلنجز کو زیادہ جدت اور جدیدیت کے محرک کے طور پر استعمال کیا۔”

شومان نے چین کے ترقیاتی فلسفے کو اجاگر کیا جو جدت، ہم آہنگی، ماحول دوست ترقی اور کھلے پن پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ "نئی معیاری پیداواری قوتوں” کا تصور چین کے ترقیاتی ماڈل میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): مائیکل شومن، چیئرمین آف دا بورڈ، جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیرملکی تجارت

"میرا خیال ہے کہ یہ فلسفہ دیگر ممالک اور معیشتوں کے لئے بھی ایک ترغیب بن سکتا ہے۔ نئی اور معیاری پیداواری قوتوں پر توجہ دے کر آپ نے یہ دکھایا ہے کہ مستقبل میں سستی افرادی قوت معیشت کا محرک نہیں رہے گی بلکہ نئی ٹیکنالوجیز ہماری معیشتوں کو تشکیل دیں گی اور ان پر اثر انداز بھی ہوں گی۔ چین نے جدت ، ڈیجیٹل ماحول اور بے مثال تبدیلیوں کے فروغ کے لئے بڑی کاوشیں کی ہیں جن سے معیشت کو بھی فائدہ پہنچا۔ اس طرح چین نے معیشت کو ایک نئی سمت میں منتقل کر کے ترقی کے نئے محرکات پیدا کئے ہیں۔”

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑھتی ہوئی تجارتی تحفظ پسندی اور عالمی سپلائی چین کے دباؤ کے باوجود چین کا جاری ادارہ جاتی کھلا پن استحکام کی ایک مضبوط علامت ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): مائیکل شومن، چیئرمین آف دا بورڈ، جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیرملکی تجارت

"ایسے وقت میں جب کئی معیشتیں خود تک محدود ہو رہی ہیں چین نے متوازن انداز میں کھلے پن اور عالمی روابط کے اپنے عزم کو برقرار رکھا ہے۔ میرے خیال میں یہ واقعی ایک شاندار مثال ہے کہ مشکل حالات میں عالمی روابط کس طرح استحکام کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ آپ نے ’بیلٹ اینڈ روڈ‘ اور ’چائنہ ریلوے ایکسپریس‘ جیسے منصوبوں کا ذکر کیا ہے۔ایسے کئی اور  اقدامات بھی ہیں جن کے ذریعے چین نے اپنے کھلے پن کے عزم کو برقرار رکھا ہے۔”

شومن کو توقع ہے کہ نئے 15ویں پانچ سالہ منصوبے میں ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل تبدیلی اور نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ چین ماحولیاتی ٹیکنالوجی، پائیدار مالیات اور عالمی طرز حکمرانی میں اصلاحات جیسے شعبوں میں عالمی تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): مائیکل شومن، چیئرمین آف دا بورڈ، جرمن فیڈرل ایسوسی ایشن برائے اقتصادی ترقی و غیرملکی تجارت

"ایک ایسا چین جو زیادہ سرسبز، زیادہ جدید، اور اپنے عوام کے لئے بہتر زندگی فراہم کرنے والا ہو، وہ عالمی طرزِ حکمرانی، پُرامن بقائے باہمی، سماجی ہم آہنگی اور مشترکہ خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گا۔”

برلن سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!