چین کےایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کی سفارشات میں جدید صنعتی نظام کی تشکیل اور حقیقی معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا سب سے بڑی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔
قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جی نے یہ بات کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کے حال ہی میں اختتام پذیر ہونے والے چوتھے عمومی اجلاس کے جاری کردہ رہنما اصولوں سے متعلق پریس کانفرنس میں کہی۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژینگ شان جی، سربراہ، قومی ترقی و اصلاحات کمیشن
"کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے 15ویں پانچ سالہ منصوبے کے لئے دی گئی سفارشات میں جدید صنعتی نظام کی تشکیل اور حقیقی معیشت کی بنیادوں کو مضبوط بنانا سب سے بڑی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ اس ہدف کے حصول کے لئے روایتی صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، نئی اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کو فروغ اور وسعت دی جائے گی، خدمات کے شعبے کی معیاری ترقی کو آگے بڑھایا جائے گا اور بنیادی ڈھانچے کے جدید نظام کی تعمیر کی جائے گی۔”
بیجنگ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن اسکرین:
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20ویں مرکزی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر
اجلاس میں آئندہ پانچ سالہ منصوبے کی ترجیحات طے کی گئیں
سربراہ قومی ترقی و اصلاحات کمیشن نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا
ژینگ شان جی کے مطابق جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو سب سے بڑی ترجیح قرار
حقیقی معیشت کی بنیاد کو مضبوط بنانے پر بھی خصوصی زور
روایتی صنعتوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عزم
نئی اور ابھرتی ہوئی صنعتوں کو فروغ دینے کا اعلان
خدمات کے شعبے کی معیاری ترقی پر توجہ دی جائے گی
بنیادی ڈھانچے کے جدید نظام کی تعمیر بھی اہم ہدف ہوگا
تمام ترقیاتی شعبوں میں معیار اور پائیداری کو یقینی بنایا جائے گا




