چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر لیان یون گانگ کے صنعتی پارک میں ایک کارکن کمپنی کی پیداواری لائن میں کام میں مصروف ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)2025 کے پہلے 9 ماہ کے دوران چین کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں سالانہ بنیادوں پر 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق وہ صنعتی کمپنیاں جن کی سالانہ بنیادی کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر) ہے، نے اس عرصے میں مجموعی طور پر 53.7 کھرب یوآن کا منافع کمایا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ستمبر میں بڑی صنعتی کمپنیوں کے منافع میں نمایاں بہتری آئی جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 21.6 فیصد بڑھ گئی۔




