اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز سے متعلق اہم...

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز سے متعلق اہم وضاحت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز سے متعلق اہم وضاحت آگئی۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کا مینڈیٹ اور فرائض بدستور موجود ہیں، مخصوص تبدیلیاں وزیراعظم کی منظوری سے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کی گئی ہیں۔

ایف بی آر کے مطابق تنظیم نو کا مقصد کسٹمز کے اندر انفورسمنٹ کے دہرے کردار کو ختم کرنا ہے، نئے انتظامات کے تحت صرف غیرضروری قرار دیئے گئے مخصوص علاقائی دفاتر بند کیے جائیں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اسمگل سامان ضبط کرنے، چوری کیے ہوئے محصولات کی وصولی میں ڈائریکٹوریٹ کی کارکردگی غیرمعمولی رہی ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز نے کم وسائل کے باوجود شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!