چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) کے مرکزی مقام قومی نمائش وکنونشن سینٹر( شنگھائی) کے داخلی دروازے پر آئندہ ہونے والی 7ویں سی آئی آئی ای سے متعلق تشہیری مہم دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)
جبل جانہ(شِنہوا) سلووینیا اس سال کی چائنہ بین الاقوامی درآمدی نمائش (سی آئی آئی ای) میں شرکت کے لیے 35 کمپنیوں کو بھیجنے بارے تیار ہے جوکہ 2018 میں بھیجی گئی 6 کمپنیوں کے مقابلے میں بڑا اضافہ ہے۔
سلووینیا کےکاروباری رہنما اور بیرون ملک ملکی کاروبار کے فروغ کے ذمہ دار ادارے سلووینین بزنس ڈویلپمنٹ ایجنسی ایس پی آئی آر آئی ٹی کے سربراہ روک کیپل نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ چینی فریق کے لیے ایک مضبوط پیغام ہے کہ ہم مستقبل کے تعاون کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔
سلووینیا نے پہلی بار 2018 میں 6 کمپنیوں کے ساتھ سی آئی آئی ای میں شرکت کی، اس کے بعد سلووینیا کی کمپنیوں میں چین کے ساتھ تعاون بارے دلچسپی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
کیپل نے مزید کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک بہت اہم سالانہ نمائش ہے اور ہم شراکت داروں کو راغب کرنےاور چین کے ساتھ مضبوط تعاون کے قیام کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے ۔سلووینیا کے وفد کی قیادت وزیر معیشت متاز ہان کریں گے۔
کیپل نے کہا کہ چین سلووینیا کا چوتھا سب سے اہم تجارتی شراکت دارہے اور 2023 میں دو طرفہ تجارت 7 ارب 65 کروڑیوروز (8ارب 26 کروڑامریکی ڈالرز) تک پہنچ گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمارا موجودہ تعاون پہلے ہی سےبہت مضبوط ہے۔
