پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین، ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران مالیاتی وصولیوں میں 2.2 فیصد...

چین، ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران مالیاتی وصولیوں میں 2.2 فیصد کمی

چین کے دارالحکومت بیجنگ  کے مرکزی کاروباری ضلع (سی بی ڈی) میں فلک بوس عمارتیں دیکھی جاسکتی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2024 کی ابتدائی 3 سہ ماہیوں کے دوران مالیاتی وصولیوں میں گزشتہ برس کی نسبت  2.2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق  ملک کی ٹیکس وصولیاں گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.3 فیصد کم ہوئیں جبکہ غیرٹیکس وصولیوں میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران مرکزی حکومت کی مالیاتی وصولیاں 71.7 کھرب یوآن (تقریباً 10.1 کھرب امریکی ڈالر) رہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 5.5 فیصد کم ہیں، جبکہ مقامی حکومتوں کی وصولیاں 0.6 فیصد اضافے سے 91.3 کھرب یوآن رہیں۔

جنوری سے ستمبر کے دوران ملک کے مالیاتی اخراجات میں گزشتہ برس کی نسبت 2 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق مرکزی حکومت کے مالیاتی اخراجات میں گزشتہ برس کی نسبت 8.4 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مقامی حکومتوں کے اخراجات ایک فیصد بڑھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!