اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایرانی جوہری معاہدے کو توسیع دینے میں...

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایرانی جوہری معاہدے کو توسیع دینے میں ناکام

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے میں مزید 6 ماہ کی تو سیع کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے 2015 کے جوہری معاہدے میں مزید 6 ماہ تو سیع کی قرارداد منظور نہ ہوسکی، اس قرارداد کا مقصد ایرانی جوہری معاملے میں سفارتی کوششوں کے لئے مزید وقت دینا تھا۔

یہ مسودہ قرارداد چین اور روس نے پیش کی تھی، جس کے حق میں 4 ووٹ آئے، 9 ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا اور 2 ملکوں نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ جس کی وجہ سے اس قرارداد کی منظوری کے لئے درکار 9 ووٹ حاصل نہ ہو سکے۔

اگر یہ قرارداد منظور ہو جاتی تو ایران اور 6 طاقتوں برطانیہ، چین، فرانس، جرمنی، روس اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے اور اس کے ساتھ ساتھ سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 2231، جو اس معاہدے کی توثیق کرتی ہے، میں 6 ماہ کی  توسیع ہو جاتی جبکہ یہ اقوام متحدہ کی ایران مخالف پابندیوں کے ’’سنیپ بیک‘‘ طریقہ کار کو بھی روک دیتی۔

الجیریا، چین، پاکستان اور روس نے اس مسودہ قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، گیانا اور جمہوریہ کوریا نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا جبکہ سلامتی کونسل کے بقیہ 9 رکن ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا۔

 قرارداد کے حق میں ووٹ دینے کی وضاحت کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے کہا کہ چین کو اس قرارداد پر رائے شماری کے نتائج سے سخت مایوسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین کا موقف ہے کہ مکالمہ، مذاکرات اور سفارتی ذرائع ہی صرف ایران کے جوہری مسئلے کے قابل عمل حل ہیں اور سیاسی حل ہی مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام  کو برقرار رکھنےکا واحد درست راستہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!