ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
پاکستاناے این ایف کی کارروائیاں، 91 کلو سے زائد منشیات برآمد، 10...

اے این ایف کی کارروائیاں، 91 کلو سے زائد منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

اے این ایف نے مختلف کارروائیوں میں 1کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلو منشیات برآمد کرکے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان گرفتار کرلئے۔

ترجمان کے مطابق ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے جبکہ ریاض جانے والے مسافر کے پیٹ سے 220 گرام وزنی 33 کوکین بھرے کیپسول برآمد ہوئے۔

بیان کے مطابق جی ٹی روڈ گجرات کے قریب ایک گاڑی سے 64.8 کلوگرام چرس اور 18.6 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جس میں 2خواتین سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان کے قریب ایک خاتون کے قبضے سے 6 کلوگرام آئس جبکہ منڈی بہاالدین کے علاقے چک بساوا میں ایک گھر سے 1.2 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!