پاور ڈویژن نے بارشوں، سیلاب سے متاثرہ 51گرڈ اور 588فیڈرز میں سے 389مکمل ،196 جزوی بحال کر دیئے ۔
ہفتے کو جاری رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 28 گرڈ اور 81 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 70 مکمل اور 11 جزوی طور پر بحال کردئیے گئے، فیسکو کے 1871 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام اتوار تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
لیسکو کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 66 مکمل اور 1کو جزوی طور پر بحال کردیا گیا ہے، لیسکو کے 441 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام اتوار تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق میپکو کے 181متاثرہ فیڈرز میں سے 42مکمل اور 136 جزوی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔
گیپکو کے 11گرڈز اور 103فیڈرزمتاثر ہوئے جن میں سے 102فیڈرز مکمل اور 1جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے ، گیپکو کے 16 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ پیسکو کے 88فیڈرز مکمل اور 3جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں ، ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3متاثرہ فیڈر مکمل جبکہ سیپکو کے زیر انتظام علاقے کے 44 متاثرہ فیڈر عارضی طور پر بحال کر دیئے گئے ہیں۔
