یمن میں بحری جہاز پر حملے کے نتیجے میں کپتان سمیت 24 پاکستانی محصور ہو کر رہ گئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن کیلئے ایل این جی لے کر روانہ ہوا تھا ، جہاز اس وقت یمنی حکومت کے زیر انتظام علاقے میں موجود نہیں ہے، پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی، حکومت کی شہریوں کی بحفاظت واپسی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
