پاکستان اور مراکش نے کثیرجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مراکش کے وزیر خارجہ ناصر بوریتا سے ملاقات کی جس میں دونوں اطراف نے تجارت، سرمایہ کاری، روابط اور علاقائی امن میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے تعلقات مزید گہرا کرنے، کثیرجہتی فورمز پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔
