اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزیراعظم کی امریکہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

وزیراعظم کی امریکہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکہ سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں امریکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ترجیح ہے، ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاروں کو زراعت، آئی ٹی، توانائی، کان کنی میں سہولت دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر نیویارک میں وزیراعظم شہباز شریف سے امریکہ بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں سہولت پر توجہ مرکوز کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی ایک اعلیٰ سطح کی ون ونڈو ایجنسی ہے جس کے تحت سرمایہ کاروں کو زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی، کان کنی میں سہولت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا مقصد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرنا، مسائل کا فوری حل اور سہولت کاری کے ذریعے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنا ہے۔ وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو حکومتی پالیسیوں سے استفادے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی معیشت کے تمام شعبوں میں امریکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنا ہماری ترجیح ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!