بیجنگ: چائنہ کوسٹ گارڈ (سی سی جی) نے کہا ہے کہ وہ بحیرہ جنوبی چین میں چین کے رین آئی جیاؤ کے پانیوں میں فلپائن کے شہری سویلین بحری جہاز کے ذریعے سپلائی مشن کے پورے عمل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
سی سی جی کے ترجمان لیو ڈی جون نے جمعہ کو بتایا کہ رین آئی جیاؤ میں غیر قانونی طور پرکھڑے فلپائنی جنگی جہاز کو گزشتہ روز روزمرہ ضروریات کی فراہمی ایک عارضی انتظام تھا جس پر دونوں ممالک نے اتفاق کیا تھا۔
لیو نے فلپائن پر زور دیا کہ وہ اپنے وعدے کا احترام کرے اور سمندری صورتحال کو بہتر طریقے سے حل کرنےکے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرے۔
ترجمان نے کہا کہ س سی جی اپنے ملک کے نانشا چھونداو جزیرے اوراس کے اطراف کے سمندر بشمول رین ائی جیاؤ میں قانون نافذ کرنے والی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔
