بیجنگ: چینی دفاعی ترجمان نے امریکہ کے نام نہاد "چین بطور فوجی خطرہ ” تاثر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امریکی بیان اور اقدامات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امرکہ سرد جنگ کی ذہنیت سے چپکا ہوا اور تناؤ پیدا کر رہا ہے۔
وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤ گانگ نے یہ بات امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمپ بیل کے حالیہ تبصروں اور قومی دفاعی حکمت عملی سے متعلق امریکی کمیشن کی جاری کردہ رپورٹ میں چین سے متعلق مواد پر ایک سوال کے جواب میں کہی۔
ژانگ نے کہا کہ امریکہ نے چین پر اپنی بالادستی کی ذہنیت کا اظہار کرتے ہوئے چینی فوج کو ایک حریف اور خطرے کے طور پر پیش کیا ہے اور اس کا ارادہ اپنی فوجی قوت بڑھانے کا جواز پیش کرنے کے سوا کچھ نہیں ہے۔
چین عالمی امن کا معمار، عالمی ترقی میں حصہ دار اور عالمی نظم و نسق کا نگہبان بننے اور ایسے دفاعی پالیسیاں برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے جو دفاعی نوعیت کی ہوں۔
ژانگ نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چین سے متعلق درست تصور اپنائے، چین کی فوجی ترقی اور اسٹریٹجک عزائم کو بامقصد اور منطقی انداز میں دیکھےاور ایسے اقدامات کرے جو دونوں ممالک اور فوجوں کے درمیان تعلقات برقرار رکھنے کے علاوہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں معاونت کریں
