بیجنگ: چین نےملک کےسب سے بڑےموجودہ ثقافتی ورثہ عظیم دیوار کے تحفظ کے لئے عوامی سطح پر فنڈز جمع کرنے کا ایک پروگرام شروع کر دیا ۔
پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین کے نائب وزیر ثقافت و سیاحت لی کون نے کہا کہ دیوار عظیم کے تحفظ کے لیے رضاکارانہ اقدامات کو فروغ دینے، متعلقہ عوامی آگاہی اور تعلیم کو مضبوط بنانے اور مؤثر طریقے سے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور کوششیں کی جانی چاہئیں تا کہ عظیم دیوار کے تحفظ کے کام کے نتائج سے لوگوں کو فائدہ پہنچاسکے۔
قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کے سربراہ لی نے عظیم دیوار کے تحفظ کے نتائج کے بارے میں جاننے، اس میں حصہ ڈالنے اور ان کا اشتراک کرنے کے لیے مزید لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی اہمیت کی نشاندہی کی ۔
اس پروگرام کا آغازقومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ کی رہنمائی میں چائنا فاؤنڈیشن فار کلچرل ہیریٹیج کنزرویشن نے کیا تھا۔
