اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی مخصوص نشستوں بارے 14 ستمبر کی وضاحت کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کردی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے پر تاخیر کا ذمہ دار الیکشن کمیشن نہیں،12 جولائی کے فیصلے کی وضاحت 25 جولائی کو دائر کی، سپریم کورٹ نے 14 ستمبر کو وضاحت کا آرڈر جاری کیا، عدالت نے پی ٹی آئی دستاویز ات پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا نہ ہی جواب طلب کیا۔
الیکشن کمیشن کی وضاحت کی درخواست کے بعد پارلیمنٹ نے قانون سازی کردی ہے، سپریم کورٹ 14 ستمبر کی وضاحت پر نظر ثانی کرے۔یاد رہے کہ 14 ستمبر کو مخصوص نشستوں کیس میں سپریم کورٹ کے اکثریتی بنچ نے وضاحتی حکم میں کہا تھا کہ فیصلے کی روشنی میں پارٹی سرٹیفکیٹ جمع کرانیوالے پی ٹی آئی کے کامیاب امیدوار ہیں جبکہ الیکشن کمیشن فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے۔
