اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینراولپنڈی، ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد شکار

راولپنڈی، ڈینگی بے قابو، 24 گھنٹوں میں مزید 65 افراد شکار

اولپنڈی: راولپنڈی میں انسداد ڈینگی مہم کے باوجود ڈینگی پھیلاؤ میں اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 65 افراد مرض کا شکار ہوگئے جس کے بعد ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 157 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق اب تک ڈینگی سے متاثرہ کنفرم مریضوں کی تعداد 1026 تک پہنچ چکی ہے جبکہ رواں سیزن میں 5 افراد ڈینگی کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ حکام کے مطابق پوٹھوہار ٹاؤن ڈینگی سے متاثرہ علاقوں میں پہلے نمبر پر ہے۔

حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 33 مریض پوٹھوہار ٹاؤن،8 میونسپل کارپوریشن، 14راولپنڈی کنٹونمنٹ،3 گوجر خان، 4 چکلالہ کنٹونمنٹ اور 1 کہوٹہ میں رپورٹ ہوا ہے  جبکہ دو مریض مختلف علاقوں سے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق رواں برس ڈینگی لاروا ملنے پر شہریوں اور کاروباری حلقوں کیخلاف 3331 ایف آئی آر درج کی گئیں، 1348 عمارتیں سر بمہر اور 2445 چالان ٹکٹ جاری کئے گئے، اب تک ڈینگی لاروا وارننگ کے باوجود دوبارہ ملنے پر ایک کروڑ 63لاکھ 63 ہزار500 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

 

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!