منگل, جولائی 29, 2025
تازہ ترینجڑواں شہروں میں طوفانی بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،نشیبی علاقے زیر آب

جڑواں شہروں میں طوفانی بارش،گرمی کا زور ٹوٹ گیا،نشیبی علاقے زیر آب

اسلام آباد/راولپنڈی: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں شدید طوفانی بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب گئے جس کے نتیجے میں نالوں کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے لوگوں کا کروڑوں کا قیمتی سامان تباہ ہوگیا، مری روڈ، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، جہلم روڈ، جی ٹی روڈ سواں ودیگر شاہراؤں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاجبکہ 40 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرنے سے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام بھی کئی گھنٹوں متاثر رہا۔

محکمہ موسمیات و نالہ لئی کی مانیٹرنگ پر متعین حکام کے مطابق رات گئے سے صبح 8 بجے تک سب  سے زیادہ بارش چکلالہ میں 126 ملی میٹر ریکارڈ کی گی، بوکڑا کے مقام پر 115، گولڑہ ای الیون میں 87،شمس آباد میں 81،پی ایم ڈی ایچ ایٹ میں 62 اور سیدپور میں 43 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گی۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پر 11.5 فٹ تک پہنچنے پر سائرن بنا کر لوگوں کو الرٹ کردیا گیا۔

ریسکیو ٹیموں کو کٹاریاں، گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقے میں تعینات کردیا گیا ہے۔ ریسکیو1122نے ایڈوائری جاری کرتے ہوئے شہریوں سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شہری بارشوں کے دوران احتیاط برتیں اور بجلی کے کھمبے کے پاس ہر گز نہ جائیں،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو ہیلپ لائن 1122 پر فوری اطلاع دی جائے۔ دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچے پرسپل ویز کھول دیئے گئے۔محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!