اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزیراعظم کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، غزہ میں اسرائیلی ظلم وجبر...

وزیراعظم کی عراقی ہم منصب سے ملاقات، غزہ میں اسرائیلی ظلم وجبر پر اظہار تشویش

نیو یارک: وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی کے 79 ویں اجلاس کے موقع پر نیو یارک میں عراقی ہم منصب محمد شیاع السودانی سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و جبر،قتل عام پر تشویش کااظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے عالمی مسائل پر اتفاق کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی،فلسطینیوں کو انسانی امداد کی بلا تعطل فراہمی کیلئے اقوام متحدہ اور او آئی سی کے پلیٹ فارمز پر عالمی کوششیں مزید مؤثر و تیز کرنے پر زور دیا۔

وزیر اعظم نے فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کے احتساب کے مطالبے کا اعادہ کرتے ہوئے پاکستان اور عراق کے مابین مضبوط تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی بنیاد تاریخ، ثقافت اور مذہب پر مبنی ہے۔

وزیراعظم نے پاکستانی زائرین کیلئے ہر سال کئے جانیوالے انتظاما ت پر عراقی حکومت کی کوششوں کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان عراق دوطرفہ تعلقات کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا اورباہمی تعاون کے فروغ کیلئے دونوں ممالک کے مابین موجود استعداد سے استفادے کا فیصلہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!