جمعرات, اگست 28, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ مستقبل کی ترقی کے لئے اے آئی کو مرکزی صنعت...

ہانگ کانگ مستقبل کی ترقی کے لئے اے آئی کو مرکزی صنعت کے طور پر ترجیح دیتا ہے، مالیاتی سربراہ

چین کے جنوب ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن ایک تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے مالیاتی سیکرٹری پال چھن نے کہا ہے کہ ایچ کے ایس اے آر کی حکومت نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کو مستقبل کی ترقی کے لئے بنیادی صنعت کے طور پر ترجیح دی ہے۔ یہ روایتی صنعتوں اور شعبوں کی ترقی کے لئے ایک کلیدی محرک ہے۔

پال چھن نے ممتاز ماہرین، طلبہ، کاروباری شخصیات اور کاروباری برادری کو منسلک کرنے والے اے آئی گلوبل ٹیلنٹس کنیکٹ کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ اگلے سال قائم کیا جانے والا ہانگ کانگ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ انسٹی ٹیوٹ تحقیق کو عملی میدان میں لاگو کرنے پر زور دے گا۔ اس میں صحت، مالیات، نقل و حمل، تعلیم اور دیگر شعبے شامل ہوں گے۔

پال چھن نے اس بات پر زور دیا کہ مصنوعی ذہانت کے لئے ایک کھلا، اشتراکی اور شمولیتی ماحول بنانا نہایت اہم ہے۔ یہ نہ صرف سائنسی و تکنیکی ترقی کے لئے ضروری ہے بلکہ عالمی سطح پر باصلاحیت افراد کو متوجہ کرنے اور انہیں برقرار رکھنے کے لئے بھی ناگزیر ہے جو ہر اختراع کے پیچھے اصل قوت ہیں۔

اے آئی گلوبل ٹیلنٹس کنیکٹ نے دنیا بھر سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں 350 سے زائد ماہرین، سکالرز، اے آئی  سٹارٹ اپس اور سرمایہ کاری کے اداروں کے نمائندوں کو ایک جگہ اکٹھا کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!