جمعرات, اگست 28, 2025
تازہ ترینمکاؤ ایس اے آر میں 4 اہم قومی لیبارٹریوں کی نقاب کشائی

مکاؤ ایس اے آر میں 4 اہم قومی لیبارٹریوں کی نقاب کشائی

چین کے جنوبی مکاؤ میں چینی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی یِن حہ جون سمارٹ سٹی کے لئے انٹرنیٹ آف تھنگز کی اہم ریاستی لیبارٹری کی نقاب کشائی کر رہے ہیں-(شِنہوا)

مکاؤ(شِنہوا)چین کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی یِن حہ جون نے چین کے مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے (ایس اے آر) میں 4 قومی کلیدی تجربہ گاہوں کی تختیوں کی نقاب کشائی کی۔

مکاؤ ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو سام ہو فائی نے تقریب میں کہا کہ مکاؤ میں قائم اور ملک کی خدمت کرنے والی یہ 4 لیبارٹریاں سائنسی تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی، ہنر مند افراد کی تربیت اور بین الاقوامی تعاون میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرچکی ہیں۔

سام ہو فائی نے نشاندہی کی کہ مکاؤ کی حکومت سائنس و ٹیکنالوجی، انسانی وسائل اور صنعت کے درمیان ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی میں ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور اس میدان میں اعلیٰ سطح کی خود انحصاری کے حصول میں منفرد کردار ادا کیا جا سکے۔

یِن حہ جون نے کہا کہ ان تجربہ گاہوں کو تختیاں تفویض کرنے کا مطلب یہ ہے کہ اب یہ باضابطہ طور پر قومی کلیدی تجربہ گاہوں کا حصہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے ان تجربہ گاہوں کو مزید پیش رفت کے لئے بھرپور کوششیں کرنے کی ترغیب دی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!