جمعرات, اگست 28, 2025
تازہ ترینچین میں جولائی کے دوران نقل و حمل کے شعبے کی مستحکم...

چین میں جولائی کے دوران نقل و حمل کے شعبے کی مستحکم نموبرقرار

چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں تیز رفتار ٹرین میں ایک مسافر عملے کی رکن کے ساتھ تصاویر بنوارہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نقل و حمل کے شعبے نے جولائی میں مستحکم ترقی برقرار رکھی ہے جس میں مال برداری کے حجم اور مسافروں کی آمد و رفت دونوں میں اضافہ ہوا اور طے شدہ اثاثوں میں سرمایہ کاری مضبوط رہی۔

وزارت نقل و حمل کے ترجمان لی یِنگ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ ماہ اس شعبے میں 4.97 ارب ٹن مال برداری کی گئی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3.4 فیصد کا اضافہ ہے اور جون میں ہونے والی 2.9 فیصد کی ترقی سے زائد ہے۔

خاص طور پر ریل کے ذریعے مال برداری میں 4.5 فیصد، سڑک کے ذریعے 3.3 فیصد، آبی گزرگاہوں کے ذریعے 3.4 فیصد اور شہری ہوا بازی کے ذریعے 15.3 فیصد کا خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

ملک بھر میں بندرگاہوں کی کارکردگی میں بھی تیزی آئی۔ جولائی میں چینی بندرگاہوں پر 1.54 ارب ٹن مال کی ترسیل کی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 6.9 فیصد زائد ہےاور گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اس کی شرح نمو میں 2.2 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مسافروں کی آمد و رفت میں بھی اضافہ جاری رہاجو سفر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو ظاہر کرتا ہے۔ جولائی میں مجموعی طور پر 5.71 ارب بین العلاقائی مسافر دورے ریکارڈ کئے گئےجو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 2.2 فیصد اور جون کے مقابلے میں 0.7 فیصد کا اضافہ ہے۔

نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری اعلیٰ سطح پر رہی۔ جولائی میں اس شعبے میں کل طے شدہ اثاثوں کی سرمایہ کاری 306.1 ارب یوآن (تقریباً 43.05 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی۔ اس میں سے ریلویز کی سرمایہ کاری 77.1 ارب یوآن، ہائی وے کی سرمایہ کاری 200.5 ارب یوآن، آبی گزرگاہوں کی سرمایہ کاری 17.3 ارب یوآن اور شہری ہوا بازی کی سرمایہ کاری 11.2 ارب یوآن تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!