بدھ, اگست 27, 2025
انٹرنیشنل209 سے زائد یورپی سفارت کاروں کا غزہ جنگ روکنے کا مطالبہ،...

209 سے زائد یورپی سفارت کاروں کا غزہ جنگ روکنے کا مطالبہ، یورپی یونین کو خط

برسلز: 209 سے زائد یورپی سابق سفارت کاروں نے غزہ کی جنگ روکنے کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خاموشی یا سست روی اس کی بین الاقوامی اور اندرونی سطح پر ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کے اداروں کو ایک کھلا خط لکھنے والوں میں 110 سفیر اور 25 اعلی سطح کے ڈائریکٹر شامل ہیں، اس خط میں اسرائیل پر دبا ڈالنے اور جنگ فوری روکنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے تاکہ انسانی جانوں کا تحفظ ہو اور عالمی قوانین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

خط پر دستخط کرنے والوں میں کئی اہم شخصیات شامل ہیں جنہوں نے حساس عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں، ان میں یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے سابق سیکرٹری جنرل آلان لو روے اور یورپی کمیشن کے سابق سیکرٹری جنرل کارلو تروجان بھی شامل ہیں۔

مکتوب میں نو ممکنہ اقدامات تجویز کیے گئے ہیں جن میں اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے کے لائسنس معطل کرنا، غیر قانونی طریقے سے آنے والی مصنوعات و خدمات پر تجارتی پابندیاں لگانا اور یورپی ڈیٹا سینٹرز کو اسرائیل کی غزہ اور مغربی کنارے میں سرگرمیوں سے متعلق معلومات وصول کرنے یا پراسیس کرنے سے روکنا شامل ہے۔

مزید کہا گیا کہ اگر یورپی یونین اجتماعی موقف اختیار نہ کر سکے تو رکن ممالک انفرادی طور پر یا چھوٹے گروپوں کی صورت میں کارروائی کریں۔

خط پر دستخط کرنے والوں نے متنبہ کیا کہ یورپی حکومتیں اپنے عوام کے سامنے اعتماد کھو رہی ہیں۔ جرمنی میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق 80 فیصد عوام اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کی مخالفت کرتے ہیں جبکہ دو تہائی جرمن چاہتے ہیں کہ ان کی حکومت زیادہ سخت موقف اختیار کرے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!