بدھ, اگست 27, 2025
انٹرنیشنلفلسطینی عوام جبری ہجرت کریں گے نہ اپنی زمین اور مقدسات سے...

فلسطینی عوام جبری ہجرت کریں گے نہ اپنی زمین اور مقدسات سے دستبردار ہوں گے، فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی ایوان صدر نے اسرائیل کے مغربی کنارے میں جاری خطرناک اقدامات اور کشیدگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی جرائم روکنے کے کیلئے امریکی انتظامیہ فوری مداخلت کرے۔

فلسطینی ایوان صدر کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت حالات کو ایک بڑے دھماکے کی طرف دھکیل رہی ہے تاکہ فلسطینی عوام کو اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور کیا جا سکے مگر فلسطینی عوام جبری ہجرت کریں گے اور نہ اپنی زمین اور مقدسات سے دستبردار ہوں گے، امن اور سلامتی سب کے لیے ہے یا کسی کے لیے بھی نہیں۔

ایوان صدر نے بین الاقوامی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس اسرائیلی رویے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کرے، کیونکہ یہ اقدامات نہ صرف کشیدگی بڑھائیں گے اور غزہ، مغربی کنارے اور یروشلم میں پہلے سے کشیدہ ماحول کو مزید تنا کا شکار کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!