اسلام آباد: رہنماء پیپلز پارٹی و خاتون اول آصفہ بھٹو نے پنجاب میں سیلاب کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قوم سے متحد ہونے کی اپیل کردی۔
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ وہ وقت ہے جب ہر پاکستانی کو اکٹھا ہونا ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ زندگیاں بچائی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سخت وقت میں اپنے ضرورت مند بھائیوں اور بہنوں کو جتنا ممکن ہو سکے امداد فراہم کی جائے۔
