بدھ, اگست 27, 2025
انٹرنیشنلمیانمار میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی فتح کی 80 ویں سالگرہ...

میانمار میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی فتح کی 80 ویں سالگرہ پر سمپوزیم کا انعقاد

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 80 ویں یوم فتح کے موقع پر قومی عجائب گھر میں مہمان فن پارے دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

یانگون(شِنہوا)چینی عوام کی جاپانی جارحیت کے خلاف مزاحمت اور فسطائیت کے خلاف عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں ایک سمپوزیم منعقد کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میانمار میں چین کی سفیر ماجیا نے کہا کہ تائیوان کی چین میں واپسی دوسری جنگ عظیم کی فتح کا نتیجہ ہے اور جنگ کے بعد کے عالمی نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔

انہوں نے دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کے درست نکتہ نظر کو فروغ دینے، جنگ کے بعد کے بین الاقوامی نظام کو برقرار رکھنے اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کی تشکیل میں مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

میانمار کے نائب وزیر اطلاعات یو یی ٹنٹ نے کہا کہ میانمار نے ہمیشہ ایک چین کے اصول کی حمایت کی ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بالادستی اور طاقت کی سیاست کی مخالفت کرے اور اقوام متحدہ کے لائحہ عمل کے تحت ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کی تعمیر کے لئے کام کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!