بدھ, اگست 27, 2025
پاکستانپانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر پاکستان آگئیں

پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر پاکستان آگئیں

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے آنے والے پانی میں مجھے شہریوں نے بتایا کہ اس میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں، پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں، دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے، موجودہ بارش کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کبھی اتنا پانی نہیں آ یا، بھارت کی طرف سے مزید پانی رلیز ہونے کی امکانات ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ سیالکوٹ شہر بھر میں تقریبا ساڑھے تین سو ملی میٹر بارش ہوئی ہے، 1976 کے بعد پہلی مرتبہ کل اتنی بارش ہوئی ہے، اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے تھوڑا وقت لگے گا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں اس معاملے میں اس طرح کی طوفانی بارشوں کے لئے تیاری نہیں تھی، میں سمجھتا ہوں شہروں میں دریاوں نالوں میں جب تک انکروچمنٹس ختم نہیں کریں گے، ایسی صورتحال رہے گی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارے سیالکوٹ میں دو تین نالے جو گزرتے ہیں، سارے جہاں کا گند اس میں ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ایڈمنسٹریشن کا قصور ہے جو اس کو نہیں دیکھتی، سیوریج کے نظام میں تبدیلیاں کی جائیں تو آئندہ ہونے والی بارشوں سے ہم نمٹ سکتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے دو دفعہ پانی رلیز کیا ہے جس کا انہوں نے ہمیں بتایا ہے مزید بارشیں ہوئیں تو خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے، پانی کافی حد تک اتر گیا ہے، نالوں کے نزدیک جو گھر ہیں ان گھروں میں پانی ابھی کھڑا ہے، پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے، دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کوششیں کر رہی ہے کہ جتنی جلدی ہو پانی نکل جائے، پانی کھڑا ہونے کی زیادہ وجہ مویشیوں کی لاشیں اور کوڑا کرکٹ پھینکا ہوا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!