بدھ, اگست 27, 2025
پاکستانسرگودھا، تصاویر بناکر خواتین کو بلیک میل کرنے والا اوباش گرفتار

سرگودھا، تصاویر بناکر خواتین کو بلیک میل کرنے والا اوباش گرفتار

لاہور: چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے جیسے جرائم ناقابل برداشت ،عزت و وقار پر حملہ کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

سرگودھا پولیس نے تصاویر بنا کر خواتین کو بلیک میل وہراساں کرنیوالا شخص گرفتار کر لیا جبکہ چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

جاری بیان میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ خواتین کو بلیک میل کر کے ہراساں کرنے جیسے جرائم کسی صورت برداشت نہیں ہوں گے، خواتین کی عزت و وقار پر حملہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مجرموں کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!