تفتان: ایف آئی اے نے تفتان سے حوالہ ہنڈی و غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نواز، محمد خان اور سید محمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق چاغی اور نوشکی سے ہے۔
ترجمان کے مطابق ملزمان سے مجموعی طور پر 1350ملین سے زائد ایرانی ریال، 8لاکھ روپے سے زائد پاکستانی روپے، 180 امریکی ڈالر اور بنگلا دیشی ٹکہ برآمد ہوئے۔ ملزمان سے 3اے ٹی ایم کارڈز، 5پاکستانی پاسپورٹس اور 12رجسٹرز بھی برآمد کئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، ملزمان برآمد ہونیوالی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر ان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
