لاہور: پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے ڈپٹی ڈی جی ایڈمن شاہد اسلام کو عہدے سے ہٹا کر وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے عمر فاروق کو نیا ڈپٹی ڈی جی ایڈمن تعینات کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 17 کے عبدالصمد کو اسلام آباد سے لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا جبکہ گریڈ 16 کے سمیع الرحمن کا کوچنگ سینٹر کراچی سے اسلام آباد اور عامر محمود صدیقی کو اسلام آباد سے پشاور ٹرانسفر کر دیا گیا۔ گریڈ 19 کے افسر عمر فاروق 3 سال ڈیپوٹیشن پر خدمات انجام دیں گے۔
شاہد اسلام کو پہلے بھی وفاقی سیکریٹری نے 3 ماہ کے لیے معطل کیا تھا۔ اعلی حکام کو گمراہ کرنے پر محمد شاہد کی معطلی ہوئی تھی۔ محمد شاہد پی ایس بی کے ری ہیبلیٹیشن ونگ تک محدود رہیں گے۔
