کابل: افغانستان میں رواں سال جولائی کے دوران رجسٹرڈ فوجداری مقدمات کی تعداد میں گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 30 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان مفتی عبدالمتین قانی نے منگل کو بتایا کہ پولیس نے فوجداری جرائم سے نمٹنے میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں فوجداری مقدمات میں 30 فیصد کمی آئی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران پولیس فورسز نے انسانی اسمگلروں کے خلاف 250 آپریشن کیے جس کے نتیجے میں 76 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 34 دیگر مارے گئے۔
اس کے علاوہ مفتی عبدالمتین قانی نے کہا کہ 10ہزار564 افراد کو منشیات اسمگلنگ، فروخت اور خریداری سے متعلقہ الزامات میں گرفتار اور اس عرصے کے دوران منشیات کی 790 فیکٹریوں کو ختم کیا گیا۔
