اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینملک میں استحکام،ریاست کے بچاؤ کیلئے جعلی مینڈیٹ کا خاتمہ ضروری ہے،بیرسٹرسیف

ملک میں استحکام،ریاست کے بچاؤ کیلئے جعلی مینڈیٹ کا خاتمہ ضروری ہے،بیرسٹرسیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے ملک میں استحکام،ریاست کے بچاؤ کیلئے جعلی مینڈیٹ کا خاتمہ ضروری ہے،پنجاب، بلوچستان میں دہشت گرد، کچے کے ڈاکو دندنا رہے، شہباز شریف، آصف زرداری اور مریم نواز صرف مذمتیں کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان میں دہشت گرد اور کچے کے ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں، شہباز شریف، آصف زرداری اور مریم نواز صرف مذمتیں ہی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پورا ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، پنجاب کے بعد بلوچستان میں سفاکانہ کارروائیوں پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بلوچستان واقعے کے شہداء کیلئے فی خاندان 10 لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں استحکام اور ریاست کے بچاؤ کیلئے جعلی مینڈیٹ کا خاتمہ ضروری ہے، امن و امان سیاسی استحکام سے مشروط ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی استحکام بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بغیر ناممکن ہے، نااہل حکومت عوام کے جان و مال کی حفاظت میں مکمل ناکام ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!