اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریناویس لغاری نے بجلی قیمتوں میں ہر وقت اضافے کا تاثر مسترد...

اویس لغاری نے بجلی قیمتوں میں ہر وقت اضافے کا تاثر مسترد کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بجلی قیمتوں میں ہر وقت اضافے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین ستمبر تا نومبر بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2.37 روپے کم ادا کریں گے۔

اطلاعات کے مطابق ایک ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ بجلی کے نرخ میں ہر وقت اضافہ ہی ہوتا رہتا ہے، نیپرا ہر تین ماہ کیلئے بجلی کے نرخ کا تعین کرتا ہے کیو ٹی اے کی مد میں اور فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں قیمتوں میں اضافے کیلئے پٹیشنز داخل کی جاتی ہیں یہ فیصلے باقاعدہ میڈیا میں جاری ہوتے ہیں تاہم سمجھ نہ آنے کے سبب اسے ہمیشہ ایک غلط زاویئے سے پیش کیا جاتا ہے کہ مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیپرا نے 26 اگست کو بھی ایک سماعت کی ہے اس کے تحت کیو ٹی اے کی مد میں ستمبر تا نومبر بلوں میں 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا تاہم اس کیساتھ ہی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اسی مدت کیلئے 2روپے سے زائد کی کمی آئے گی، مجموعی طورپر دیکھا جائے تو تمام صارفین کو 2روپے37پیسے فی یونٹ کم ادا کرنے پڑیں گے۔انہوں نے کہا یہ وضاحت ضروری تھی کیونکہ ملک میں ایک ماحول بن گیا ہے کہ بجلی کے پیسے ہر وقت بڑھتے رہتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!