اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینوزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،امن وامان، ملکی معاشی و...

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس،امن وامان، ملکی معاشی و سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے’آپریشن عزم استحکام‘ کیلئے فوری 20 ارب روپے جاری کرنے،ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد،ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کیلئے ایف سی بلوچستان کو ایک ارب 95 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں امن وامان، ملکی معاشی و سیاسی صورتحال سمیت 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔کابینہ نے بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں شہید ہونیوالوں کے بلند درجات کیلئے دعا کرائی گئی۔

وفاقی کابینہ نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بہادری اور قربانیوں پر خراج تحسین  پیش کرتے ہوئے ’آپریشن عزم استحکام‘ کیلئے فوری 20 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی۔ کابینہ نے شدت پسندی کے خاتمے کیلئے ضرورت پڑنے پر درکار اضافی فنڈز کی بھی منظوری دی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ نے رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارش پر کفایت شعاری اقدامات،ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد،ریکوڈک منصوبے کی سیکیورٹی کی مد میں ایف سی بلوچستان کیلئے ایک ارب 95 کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے کی بھی منظوری دے دی۔

کابینہ کو پی ڈبلیو ڈی کے سٹاف اور پی ایس ڈی پی منصوبوں کی منتقلی کے امور پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں بیرون ملک کنونشن ریکوری آف میٹیننس سے متعلق ایجنڈا آئٹم،ایل ڈی آئی کی پی ٹی اے کو واجب الادا رقم کا معاملہ بھی زیر غور لایا گیا جبکہ پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام معاملے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ کابینہ نے کمیٹی برائے قانون سازی کے 23 اگست کے اجلاس جبکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 اگست کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!