اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی نوجوان گلوکار چین میں موسیقی کے سنگ دوستی کے رنگ بکھیرنے...

امریکی نوجوان گلوکار چین میں موسیقی کے سنگ دوستی کے رنگ بکھیرنے لگے

امریکی ریاست آئیووا کے روزویلٹ ہائی اسکول کے "برج ٹو ہارمنی” کوائر کے 20 سے زائد ارکان پر مشتمل ایک گروپ نے جمعہ سے اتوار تک چین کے شمالی شہر شی جیا چوانگ کا دورہ کیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے چینی ثقافت کا قریب سے مشاہدہ کیا ہے۔

ہیبے ژینگ ڈنگ ہائی اسکول میں امریکہ اور چین کے طلبہ نے ایک ساتھ  گیت گائے اور اپنی دوستی کا جشن منانے کے لئے ایک ریکارڈنگ بھی کی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): کاٹریل وارن، امریکی طالبعلم

"شروع میں میں واقعی بہت خوفزدہ ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے میں کبھی ریکارڈنگ اسٹوڈیو میں نہیں گیا اس لئے کافی گھبراہٹ ہو رہی تھی۔ لیکن میرے خیال میں جب ریکارڈنگ مکمل ہوئی تو میں نے واقعی بہت سکون محسوس کیا۔ موسیقی سب کو ایک ساتھ جوڑ دیتی ہے۔چاہے آپ کی نسل کچھ بھی ہو، جنس کوئی بھی ہو، قومیت مختلف ہو یا آپ کوئی بھی زبان بولتے ہوں۔موسیقی لوگوں کو قریب لاتی ہے۔ میرے خیال میں یہی بات مجھے موسیقی میں سب سے زیادہ پسند ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ایولین بلوئر، امریکی طالبہ

"میرے خیال میں موسیقی دراصل ایک اور طرح کی زبان ہے۔ یہ لوگوں کو آپس میں جوڑنے کا ذریعہ ہے۔ ہم مل کر گاتے اور نغمے تخلیق کرتے ہیں ۔یہی چیز ہمارے درمیان ربط قائم کرنے کا ذریعہ بنی ہے۔ ہم ان  تعلقات کو مستقبل میں بھی مزید مضبوط بنا سکتے ہیں۔”

امریکی طلبہ نے اپنے دورے کے شروع میں چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے "بانڈ وِد کولیانگ: 2025 چائنہ امریکہ یوتھ کوائر فیسٹیول” میں شرکت کی۔ اس فیسٹیول کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور عوامی سطح پر تبادلوں کو فروغ دینا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): الیگزینڈر مائیکل گرے، کنڈکٹر، برج ٹو ہارمنی کوائر

"یہ سفر ایک شاندار تجربہ رہا۔ ہم نے کئی مقامات دیکھے اور ہمیں چین کی ثقافت کو سراہنے کا موقع ملا ہے۔ میرے لئے موسیقی ایک عالمگیر زبان ہے۔ آپ دنیا میں کہیں بھی ہوں موسیقی ایک زبان کی حیثیت رکھتی ہے۔”

شی جیا چوانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

 امریکی طلبہ کا چین کے شمالی شہر شی جیا چوانگ کا دورہ

ہیبے ژینگ ڈنگ ہائی اسکول میں دوستی کا یادگار جشن منایا

نوجوان گلوکاروں نے چینی طلبہ کے ساتھ مل کر گیت گائے

موسیقی کے ذریعے دوستی کا بندھن مضبوط بنانے کا عزم

امریکی طالبعلم نےموسیقی کو لوگوں کو قریب لانے والی عالمی زبان قرار دیا

طلبہ نے فوجیان میں چین امریکہ یوتھ کوائر فیسٹیول میں بھی شرکت کی

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!