اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور امریکہ کو مذاکرات،عملی تعاون کے ذریعے اختلافات ختم کرنے چاہئیں

چین اور امریکہ کو مذاکرات،عملی تعاون کے ذریعے اختلافات ختم کرنے چاہئیں

چین کے شمالی شہر تیانجن میں تیانجن بندرگاہ پر ایک مال بردار جہاز روانہ ہو رہاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور امریکہ سویڈن میں اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے ایک نئے دور کے لئے تیار ہیں جس پر عالمی نگاہیں مرکوز ہیں۔

عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام کے اس دور میں دونوں ممالک کی جانب سے اتفاق رائے کے لئے مذاکرات کو فروغ دینے اور باہمی مفاد پر مبنی نتائج کے حصول کی کوششیں نہ صرف ان کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتی ہیں بلکہ بین الاقوامی برادری کی توقعات کا بھی مثبت جواب ہیں۔

حالیہ مہینوں میں چین اور امریکہ نے تجارتی تعلقات کو کشیدگی کے ایک مرحلے کے بعد دوبارہ معمول پر لانے کے لئے کوششیں کی ہیں۔ یہ حوصلہ افزا پیشرفت اس بنیادی حقیقت کو اجاگر کرتی ہے کہ مفاہمت بڑھانے کے لئے رابطے کو گہرا کرنا، غلط فہمیوں کو کم کرنا اور تعاون کو وسعت دینا دو طرفہ تعلقات کی مثبت، مستحکم اور پائیدار ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔

جنیوا میں ہونے والے اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد دونوں ممالک نے دو طرفہ ٹیرف کی سطح میں نمایاں کمی کی ہے۔ لندن میں ہونے والے اقتصادی و تجارتی مذاکرات کے بعد دونوں فریق قریبی رابطے میں رہے ہیں۔ لندن میں طے شدہ فریم ورک کی تفصیلات کی توثیق کی گئی ہے اور اس پر عملدرآمد کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

چین نے قانون کے مطابق اہل کنٹرول شدہ اشیاء کی برآمد کے لئے درخواستوں کا جائزہ لے کر انہیں منظور کیا ہے جبکہ امریکا نے جولائی کے آغاز میں چین پر عائد کی گئی متعدد پابندیوں کو ختم کر دیا ہے۔

یہ ٹھوس اقدامات باہمی اعتماد میں اضافے کے مثبت اشارے دے رہے ہیں جو دو طرفہ تجارت کی بحالی میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!