اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکانگو میں دہشتگردوں کا کیتھولک چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک

کانگو میں دہشتگردوں کا کیتھولک چرچ پر حملہ، 21 افراد ہلاک

برازاوائل: مشرقی کانگو کے صوبے اتیوری میں واقع علاقے کومانڈامیں ایک چرچ پر باغی گروپ کی جانب سے حملہ کے نتیجے میں21 افراد ہلاک ہوگئے۔ الائیڈ ڈیموکریٹک فورس (اے ڈی ایف)نامی گروپ نے کیتھولک چرچ پر حملہ کیا۔

کو مانڈا کے سول سوسائٹی کو آرڈینیٹر کے مطابق چرچ کے اندر اور باہر 21 سے زائد افراد کو گولیوں سے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے چند جلی ہوئی لاشوں کو نکالا ہے جبکہ متعدد گھروں کو بھی جلا دیا گیا، مگر ابھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ صوبے میں موجود کانگو فوج کی جانب سے اس حملے میں 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!