اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینکنڈیشنز میں فرق، بیٹرز پراعتماد ہیں، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی...

کنڈیشنز میں فرق، بیٹرز پراعتماد ہیں، جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، کپتان فاطمہ ثنا

کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کے دورے میں جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے، اچھا کھیلنے کے منتظر ہیں، ساتھ ہی ٹی 20 ٹیم کو بھی بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نجی ٹی وی کے سوال پر فاطمہ ثنا نے کہا اگرچہ کنڈیشنز میں فرق ہے، لیکن بیٹرز پراعتماد ہیں اور چونکہ ہمارے کوالیفائرز اچھے گزرے، اس لیے ہم اعتماد کے ساتھ سیریز میں جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی بیٹنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہی ہوں اور کسی بھی کردار میں ٹیم کی جیت کے لیے کردار ادا کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیٹنگ، بولنگ یا فیلڈنگ، کسی بھی شعبے میں ٹیم کی کامیابی میں اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!