اسلام آباد: پی آئی اے نے 8 اگست سے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربعین کے لیے پاکستان سے نجف روانگی خصوصی پروازیں 8 اگست سے 11 اگست تک چلائی جائیں گی، اربعین کے خصوصی فلائٹ آپریشن کے لیے فی مسافر کرایہ 675 ڈالر مقرر ہے۔
نجف سے پاکستان واپسی کی پروازیں 18 اگست تا 23 اگست تک تک چلیں گی۔عراق جانے والے زائرین نے پی آئی اے سے کرایہ کم کرنے اور مزید اضافی پروازوں کو چلانے کی درخواست کی ہے۔
