لاہور: قومی ٹیم ایشیا کپ سے پہلے اگلے ماہ شارجہ میں تین ملکی سیریز کھیلے گی۔ اگست کے آخری ہفتے میں لاجسٹک اور براڈ کاسٹ انتظامات فائنل ہوتے ہی سیریز کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا جائے گا۔
افغانستان ٹی ٹوئنٹی نے پاکستان آکر سیریز کھیلنی تھی تاہم اب یو اے ای کو شامل کرکے اس کو تین ملکی سیریز کی شکل دی گئی ہے۔ ایشیا کپ کی تیاریوں کے لیے یہ سیریز شارجہ میں کھیلنے کا پروگرام بنایا گیا ہے۔
