اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلملائیشیا میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاج، استعفے...

ملائیشیا میں ہزاروں افراد کا وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاج، استعفے کا مطالبہ

کوالالمپور: ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپورمیں ہزاروں افراد نیبڑھتی ہوئی قیمتوں، نئے ٹیکسوں، سبسڈی میں تبدیلی، اور انتخابی وعدوں پر عمل نہ ہونے پر وزیراعظم انور ابراہیم کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، جس میں ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق تقریبا 18 ہزار مظاہرین نے مارچ میں شرکت کی، جو شہر کے مرکز سے ہوتے ہوئے آزادی اسکوائر تک پہنچے جہاں حزبِ اختلاف کے رہنماوں نے عوام سے خطاب کیا۔ مظاہرین نے انور استعفی دو کے نعرے لگائے، جبکہ نوجوان طلبہ سمیت کئی طبقے حکومت کی معاشی پالیسیوں سے نالاں نظر آئے۔

سابق وزیراعظم مہاتیر محمد، جن کی عمر حال ہی میں 100 سال ہوئی ہے، نے بھی مظاہرے میں شرکت کی اور انور پر سیاسی اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!